باجوڑ میں 11 پٹرول پمپس سیل

0

باجوڑ میں 11 پٹرول پمپس کو زیادہ پیسے وصول کرنے پر سیل کردیا گیا۔ کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ضلع باجوڑ میں ڈپٹی کمشنر شاہد علی کے ہدایات پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے ٹی ایم او، اے ڈی انڈسٹریز، تحصیلدار خار اور برنگ کے ہمراہ پٹرول پمپس، غیر قانونی کرش پلانٹس اور ماربل فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ 11 پٹرول پمپس کو نرخوں سے تجاوز پر سیل کردیا گیا اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ چار غیر قانونی ماربل فیکٹریوں اور کرش پلانٹس کو سیل کیا گیا جبکہ ان کے مالکان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خار صادق علی نے اس موقع پر کہا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہیگا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.