تحصیل ماموند علاقہ زگئ میں دو فریقین ، فریق اول نیاز ولی و جملہ خاندان ( قوم یوسف خیل زگئ) ، فریق دوم حاجی سردار خان ، مشنگ و جملہ خاندان ( قوم داؤد خیل آہنگر ایراب ) کے درمیان طویل عرصے سے تنازعہ چلا آرہا تھا ، جس میں جانی ومالی نقصانات بھی ہوئے تھے ۔ نوجوان سیاسی رہنما ملک خالد خان اور دیگر جرگہ ممبران محمد ، حیات الفت کے کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔ اس موقع پر علاقائی مشران ملک عبد الرؤوف ، ملک جبار ، ملک شہاب الدین ، ملک سجاد ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوفی حمید ، چیئرمین وی سی زگئ قاری عبد الولی ، مولانا شاہ فور خان ، گل فراز اور دیگر بھی موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک خالد خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ لڑائی جھگڑے مسائل کا حل نہیں ، تنازعات کے حل کیلئے مشران پر مکمل اعتماد کیجیے تاکہ علاقے سے بدامنی کا خاتمہ ہو اور علاقہ کے نوجوان روزگار اور تعلیم کے طرف راغب ہوں۔ فریقین نے جرگہ ممبران اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ پرامن رہنے کا وعدہ کیا ۔