ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے گورنر ماڈل سکول اینڈ کالج (بوائز) سول کالونی خار میں منعقدہ تعارفی سیشن کے ذریعے ضلع باجوڑ کے لیے مفت ای کامرس کورس کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی، برائٹ لینسر اکیڈمی کے انجینئر قیصر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ اور پرنسپل گورنر ماڈل سکول اینڈ کالج (بوائز) نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ اس کورس کے لیے 1000 درخواست گزاروں میں سے 70 طلباء/نوجوانوں کا اسکریننگ ٹیسٹ کے بعد انتخاب کیا گیا ہے۔ Shopify کورس نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ذریعے بااختیار بنائے گا اور ضلع باجوڑ میں ای کامرس کے مواقع اور بنیاد کو وسیع کرے گا۔
ضلعی انتظامیہ باجوڑ کا ایک جدید اقدام ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنا کر انہیں ملک کی خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔
باجوڑ مفت ای کامرس کورس کا باضابطہ آغاز
You might also like