ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال چیلنج کپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرافی کے تقریب رونمائی کی۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر، فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر عبد الحکیم، جنرل سیکرٹری عزت یوسف سمیت علاقے کے عمائدین اور فٹ بال شائقین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع باجوڑ اور دیگر اضلاع کے بہترین ٹیمیں حصہ لینگے۔ ہمارا بنیادی مقصد اس میں پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے انشاء اللہ اس سے اچھے اچھے کھلاڑی سامنے آئینگے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اس ٹورنامنٹ میں اپنا بھرپور تعاون کرینگے اور ان کے تمام ضروریات پورا کرینگے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر،فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر عبد الحکیم، جنرل سیکرٹری عزت یوسف نے بھی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں 40 سے زیادہ ٹیمیں حصہ لینگے۔یہ ایک بہترین ایونٹ ہوگا اور اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔