سیوئی ٹو عمرے روڈ میں تاخیر کے خلاف احتجاج

0

باجوڑ۔ ماموند سیوئی ٹو عمرے روڈ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مین ماموند شاہراہ کئی گھنٹوں تک بند رہی۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے مرکزی شاہراہ سیوئی ٹو عمرے روڈ کے تعمیراتی کام میں سات کی مسلسل تاخیر کے خلاف ماموند کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ، احتجاجی مظاہرین نے تنی ماموند کے مقام پر مین شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک بلاک کیا تھا۔ احتجاجی مظاہرے سے ملک جان ولی خان، عرفان جانباز، حاجی گل زاد ہ سمیت کئی مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ماموند کا یہ مرکزی شاہراہ میں ڈیڑھ کلومیٹر سپالٹ سات ماہ سے مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔ جس سے علاقے کے عوام کو شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ ہم نے بارہا متعلقہ حکام سے اس کی تکمیل اور تعمیر کے بارے میں کہا کہ مگر کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا۔ جس کے بعد ہم احتجاج پر مجبور ہوگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.