محکمہ فوڈ کی کاروائی

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع باجوڑ، فوڈ کنٹرولر / سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آجمل شاہ آفریدی اور ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر نذیر محمد محکمہ لائیو سٹاک باجوڑ بہ ہمراہ پولیس نفری کا ضلع باجوڑ کے مختلف بازاروں میں گوشت، پولٹری شاپس،ہوٹلز،دودھ فروش اورخوراکی اشیاء فروخت کرنے والوں کی دکانوں اور گوداموں پر چھاپے۔مضر صحت گوشت، ناجائز منافع خوری، سرکاری نرخ نامے نہ رکھنے، برائیلر چکن کا وزن کی بغیر فروخت،ناپ تول میں کمی، ناقص خوراکی اشیاء کی فروخت اور سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرنے والے کء افراد کے خلاف قانونی کارروائی۔ فوڈ ایکٹ کے خلاف ورزی پر مزید 14افرادکو فوڈکنٹرولر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلع باجوڑکے عدالت میں پیش کرنے کیلئے پولیس کو مراسلہ ارسال۔ انسپکشن کے دوران دوکانداروں کو سختی سے متنبہ کیاگیا کہ کسی بھی ویٹرنری پبلک ہیلتھ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.