باجوڑ کے ہیلتھ کے مسائل بہت جلد حل ہوں گے ، ڈاکٹر حمید

0

سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کے اجلاس میں حکام کے سامنے باجوڑ کے محکمہ ہیلتھ کے مسائل رکھ دیئے امید ہے بہت جلد اس پر کام ہوگا۔ ڈاکٹر حمیدالرحمان ، تفصیلات کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کا تعارفی میٹنگ سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین مشتاق غنی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ باجوڑ ہیلتھ کے حوالے سے مختلف ایشوز کو ڈسکس کئے گئے۔ ایم پی اے و ڈیڈک چئیرمین ضلع باجوڑ ڈاکٹر حمیدالرحمٰن نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر ہونے کے ناطے جو بنیادی ایشوز کی طرف اشارہ کیا وہ سب سے پہلے پی پی پی موڈ پہ چلنے والے ہاسپٹلز کی غیر فعالیت اور اس میں مختلف ہاسپٹلز میں غیر تسلی بخش کام کے حوالے سے فورم کو اگاہ کیا گیا اس کے علاوہ فارن میڈیکل سٹوڈنٹ جو ہر سال تقریبا دو ہزار کے لگ بھگ واپس پاکستان اتے ہیں اس کے ہاؤس جاب کے حوالے سے فورم کو اگاہ کیا گیا اس کے علاوہ باجوڑ نرسنگ کالج کے بارے میں تفصیلی ڈسکشن ہوئی ساتھ ساتھ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام جو کہ مختلف ہیلتھ پریکٹیشنر کو مسئلے بناتے ہیں اس کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی,اس کے علاوہ مختلف ڈونر فنڈڈ پراجیکٹ کے حوالے سے جو ایشوز تھے اس پہ بحث ہوئی باجوڑ کے کیٹگری اے ہسپتال کے نوٹیفیکیشن اور اس پر عمل درامد نہ ہونے کی فورم کو بتایا گیا مختلف قسم کے ہاسپٹلز میں پچھلے دور میں جو اؤٹ سورس صفائی کے لیے جو ملازمین ہائر کی گئی تھی اس کی تنخواہوں کے بارے میں فورم کو اگاہ کیا گیا اس کے علاوہ ہر ضلع کے سطح پر ڈی ایچ کیو ہاسپٹل میں چیسٹ پین یونٹ, پی ائی سیPIC ریفرل یونٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.