ریسکیو کے جانب سے مقامی لوگوں کیلئے ٹریننگ کا انعقاد

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کے ہدایات پر ریسکیو 1122 باجوڑ ٹریننگ وینگ ٹیم کی جانب سے سول کالونی ناواگئ جرگہ ہال میں مقامی لوگوں کے لئے فرسٹ ایڈ، ڈیزاسٹر اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگی احسان الرحمن، تحصیلدار ناواگئ عبدالوکیل خان، ڈی ایس پی سب ڈویژن ناواگئ بخت منیر، 172 ناواگئ وینگ میجر عدنان کی زیرنگرانی میں ٹریننگ سول کالونی ناواگی کے مقامی لوگوں کے لئے خصوصی فرسٹ ایڈ، آگ بجھانے اور ڈیزاسٹر کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ تربیتی پروگرام کے دوران مقامی لوگوں کو فوری اور بروقت CPR کرنے، سانس کی نالی بند ہونے کی صورت میں بحالی، شدید خون کے بہاؤ کو روکنے ،فریکچر یعنی ہڈی کے ٹوٹنے ،بجلی کا کرنٹ ،سانپ کے کاٹنے کی فرسٹ ایڈ کے ساتھ ساتھ آگ سے بچاؤ اور ابتدائی طور پر آگ کو بجھانے کے حوالے سے بھی تربیت فراہم کی گئی۔مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ باجوڑ کا شکریہ ادا کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.