باجوڑ۔ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد خان۔ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد خان نے ناواگئی بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اشیائے خوردونوش اور قصائیوں کی دکانوں پر نرخ نامے، کوالٹی اور مقدار کی جانچ کی۔ اس کے علاوہ پیٹرول پمپ کی بھی چیکنگ کی گئی تاکہ عوام کو معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت دی کہ مقررہ نرخوں پر سختی سے عمل کیا جائے اور عوام کو صاف اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔