باجوڑ۔ملاکنڈ ڈیمو کر ٹیک نیٹ ورک کے زیر اہتمام ہیڈکوارٹر خار میں یوتھ کنونشن کا انعقاد۔ جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے طلبہ تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی، طلبہ نے تعلیم، صحت اور دیگر گورننس شعبوں میں اصلاحات کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ ترتیب دیا۔ اس موقع پر طلبہ نے باجوڑ میں یونیورسٹی کا قیام، خواتین کیلئے نئے کالجز اور تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی جیسے بنیادی مطالبات پیش کیے۔علاوہ ازیں تعلیمی اداروں میں معیاری اور جدید ٹیکنا لوجی کے وسائل کی فراہمی، سائنسی جدید لیب بنانا،فرنیچر فراہم کرنا،ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنا،پانی و بجلی فراہم کرنا، معیاری اور مساوی تعلیم تک رسائی، اور بہتر تدریسی و سائل فراہم کرنا، خصوصی افراد کیلئے سپیشل تعلیم کا انتظام کرنا، اور ان کیلئے وظیفہ مقرر کرنا، اور سرکاری نوکریوں میں ان کا کوٹہ 2 سے 4 فیصد کرنا، اعلی تعلیم کے حصول کے لیے مالی رکاوٹوں کو دور کرنا اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کیلئے بلا سود قرضہ دینے جیسے مطالبات بھی سامنے آئے۔لڑکیوں کی تعلیم کے لیے خصوصی اقدامات، تعلیم اور روزگار میں صنفی تفریق کا خاتمہ، سکولوں اور کالجوں میں سیکیورٹی انتظامات، منشیات کی روک تھام، کے ساتھ ساتھ تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلبہ و طالبات کو مناسب روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پروگرامز اور انٹرنشپز شروع کی جائیں۔یوتھ کنونشن میں اسلامی جمعیت طلبہ، پیپل سٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور دیگر طلبہ تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔اس موقع پر ایم پی اے کے فوکل پرسن نوراللہ نے نوجوانوں سے مطالبات کو وصول کرکے نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ وہ ان مطالبات کو ایم پی اے علاقہ کے حوالہ کرینگے اور وہ گورننس کے مسائل کے حل کے لیے مقدور بھر کوشش کریں گے۔نوجوانوں نے اپنے مسائل حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی بھی بنائی جو کہ ان مسائل کی حل کیلئے ایم پی اے کے ساتھ ملاقات کریگی۔ اس کنونشن کا انعقاد ملاکنڈ ڈیمو کریٹک نیٹ ورک کی رکن تنظیموں اے ائی سی ڈی، خیرالناس فاؤنڈیشن،خلوزو فلاحی تنظیم،قاسمی فاؤنڈیشن،پاکستان رورل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن،تنظیم بحالی معذران خصوصی افراد باجوڑ نے کیا تھا۔ملاکنڈ ڈویلیپمنٹ نیٹ ورک فافن نیٹ ورک کا ممبر ہے جس کا انتظام کاروان تنظیم چلاتی ہے۔