باجوڑ پولیس کا سلارزئی پشت میں کھلی کچہری کا انعقاد

0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی طرف سے عوامی عدالت کا انعقاد۔ گورنمنٹ ہائی سکول پشت میں منعقدہ عوامی عدالت میں علاقہ معتبرین، علمائے کرام، سٹوڈنٹس، صحافی برادری اور دیگر مختلف مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علاقہ مکینوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کے سامنے اپنے شکایات رکھے اور موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے تمام حل طلب مسائل پر ایس۔پی انوسٹی گیشن باجوڑ اور دیگر پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کا کہنا تھا کہ یہاں انے کا مقصد اپ لوگوں سے ملنا تھا اور یہ جاننا ہے کہ سالارزئی میں پولیس کی کارکردگی کیسا ہے، جرائم میں پولیس کا ریسپانس کیسا ہے اور یہاں کے عوام کیساتھ پولیس کا رویہ کیسا ہے۔ اپنے عوام کیساتھ فاصلے کم کرنا میرا اولین ترجیح ہے اور پولیس اور عوام کے درمیان جو خلاء ہے انہیں ختم کرنا ہے۔ افیشل واٹس ایپ نمبر پبلک کرنا اس سلسلے کی کڑی ہے تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ انکے دہلیز پر کر سکے۔ پولیس عوام کی خادم ہے۔ عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ کوشش ہوگی کہ ہر مہینے اسی طرح عوامی عدالت لگا کر سائلین کی شکایات کو ازخود سن سکو۔ تمام ڈی۔ایس۔پیز/ ایس۔ایچ۔اوز پر واضح کیا ہے کہ مظلوموں کیساتھ ظلم برداشت نہیں کیا جائیگا، انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف ضلعی پولیس نے گھیرا تنگ کیا ہوا ہے اور پچھلے کئی دنوں کے دوران مشہور منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا گیا ہے۔ منشیات ایک ناسور ہے اور اسمیں ملوث عناصر خواہ وہ پولیس افسران کیوں نہ ہو انکیکیخلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔ ائندہ چند روز میں علاقہ مکینوں کیلئے یہاں پشت میں روزنامچہ کھول دیا جائیگا جہاں پر علاقہ مکین اسانی کیساتھ اپنے روز مرہ کی رپورٹس جمع کرسکے گی۔ علاقے میں موجود تمام ٹریس اور آن ٹریس کیسس کی تفتیش میرٹ پر ہورہی ہے اور تمام جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.