ڈی پی او باجوڑ کا لوئی ماموند عوام کیلئے عوامی عدالت کا انعقاد

0

ڈی پی او باجوڑ کا لوئی ماموند عوام کیلئے عوامی عدالت کا انعقاد۔ برخلوزو کالج میں منعقدہ عوامی عدالت میں علاقہ مشران، علمائے کرام، سٹوڈنٹس اور دیگر مختلف مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علاقہ مکینوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کو پولیس سے متعلق علاقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انکے حل کیلئے مفید تجاویز دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے علاقہ مکینوں کی شکایات غور سے سنے اور مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی یقین دہائی کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے علاقہ مکینوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں آنے کا مقصد لوئی ماموند کے عوام کے مسائل کو براہ راست سنا تھا تاکہ جن جن کو ذاتی مسائل ہے تو انکے مسائل کوحل کرانے کی کوشش کریں۔ دوسری یہاں کے عوام کے نظر میں پولیس کی کارکردگی کیسا ہے، پولیس کی کمزوری کیا ہے اور ان کمزوریوں کو کیسے دور کیا جاتا ہے۔ پولیس اور عوام کے درمیان جو خلا ہے انہیں ختم کرنا چاہتا ہو۔ ضلعی پولیس کے اندر چیزیں اہستہ اہستہ بہتر ہوتی جارہی ہے۔ پہلے کے نسبت اب ضلعی پولیس بہت بہتر ہے۔ جملہ پولیس افسران پر واضح کیا ہے کہ بدعنوانی/ کرپشن بلکل قابل قبول نہیں، پولیس کسی جرم کا حصہ نہیں بنے گے. اس حوالے کچھ اہلکارز انڈر انکوائری ہیں اور کچھ کو محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت سزائے بھی دے چکے ہے۔ عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ کوشش ہوگی کہ ہفتے میں ایک دن لوئی اور وڑہ ماموند کے عوام کیلئے مختص کرو تاکہ انکے مسائل سن سکو۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف ضلعی پولیس کی کارروائیاں جاری ہے اور پچھلے دو مہینوں کے دوران 34 مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور متعدد کو عدالت سے سزائے بھی دے چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.