پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن باجوڑ ہسپتال نے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطالبات کے لئے احتجاجی شیڈول کی حمایت کا اعلان کردیا۔ صدر حاجی محمد یوسف اور جنرل سیکرٹری حاجی صلاح الدین نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے زمہ دار اور خاص کر ڈائریکٹر جنرل آفس پشاور کے کچھ آفسران پیرامیڈیکس کے جائز کاموں میں جان بوجھ کر روڑے اٹکا رہے ہیں اور ہمارے جائز کاموں میں چشم پوشی کررہی ہے اس لئے مجبوراََ احتجاج اور ہڑتال کے سوا ہمارے ساتھ کوئی چارہ نہیں۔ محکمہ ہیلتھ نے سب سے بڑے کیڈر پیرامیڈیکس کے جائز گذارشات کو سننے کے لئے حکومت وقت کے پاس وقت نہیں ہے