باجوڑکو آئندہ تین ماہ میں منشیات سے پاک ضلع بنا کر دم لیں گے۔ ڈی پی او وقاص رفیق۔ باجوڑ پولیس کا لوئی سم میں عوام کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد۔ کھلی کچہری میں علمائے کرام، سٹوڈنٹس اور دیگر مختلف مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علاقہ مکینوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کو پولیس سے متعلق علاقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انکے حل کیلئے مفید تجاویز دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے علاقہ مکینوں کی شکایات غور سے سنے اور مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی یقین دہائی کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہم نے تھانہ جات کے سطح پر عوامی روابط کا شیڈول بنایا ہے تاکہ جس کسی کو بھی پولیس سے متعلق مسائل/شکایات ہو، مل بیٹھ کر موقع پر انکے شکایات کا ازالہ کریں۔ پولیس عوام کی خادم ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کیلئے پولیس کیساتھ جتنے بھی وسائل ہے وہ عوام ہی کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کی جائیگی۔ علاقے میں بدمعاشی قابل قبول نہیں۔ امیر اور غریب کیلئے قانون ایک ہے، انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بار بار چھاپوں /گرفتاریوں اور پولیس کے موثر اقدامات کی وجہ منشیات فروش منتوں پر مجبور ہورہے ہے اور وہ علاقہ معتبرات کو ساتھ لاکر پولیس کے سامنے قران پاک پر ہاتھ رکھ کر منشیات کے مکروہ دھندے سے کنارہ کش ہورہے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افس کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہے جس کسی کو بھی قانونی مشکلات درپیش ہو وہ کسی بھی وقت آسکتے ہے۔