ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن عرفان اللہ خان کا ضلع باجوڑ کا ایک روزہ دورہ۔ یادگار شہداء پر حاضری دی، ڈی۔ار۔سی ممبران سے ملاقات کی اور پولیس افس باجوڑ میں انسدادِ کرائم میٹنگ کی صدارت بھی کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن نے ضلع باجوڑ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ڈی ائی جی ملاکنڈ نے پولیس لائن باجوڑ میں یادگار شہداء پر حاضری دی،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور شہداء کی درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔ اپنے دورے کے موقع پر ڈی ائی جی ملاکنڈ نے DRC ممبران سے بھی ملاقات کی اور مسائل اور وسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔اپنے خطاب میں ڈی ائی جی ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ دیرپا امن کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا کردار مسلمہ ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور شہریوں کو انکی دہلیز پر مفت انصاف فراہم کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم اور پختونوں کے روایتی جرگہ نظام کا نعم البدل ہے۔ مختصر وقت میں 24 مختلف نوعیت کے تنازعات حل کرنا کونسل کی اہم کامیابی ہے۔انہوں نے کونسل ممبران پر زور دیا کہ وہ فریقین کے درمیان مختلف اقسام کے تنازعات کو علاقائی رسم ورواج اور قانون کے مطابق پوری دیانتداری، نیک نیتی اور شفاف طریقے سے حل کرائیں۔ وہ عوام کو بلا امتیاز انصاف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور بلا خوف اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
دورے کے دوران ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ نے پولیس افس باجوڑ میں انسدادِ کرائم میٹنگ کی بھی صدارت کی جسمیں ایس۔پی۔انوسٹیگیشن باجوڑ سمیت جملہ سرکلز ڈی۔ایس۔پیز نے شرکت کی۔کرائم میٹنگ میں تمام تھانہ جات کے کرائم،انسداد منشیات مہم اور مجرمان اشتہاری کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین نوعیت کے زیر تفتیشی مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری، مقدمات میں ریکوری،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور انسداد منشیات مہم میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ پولیس ایک بہادر فورس ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ضلعی پولیس نے لازوال قربانیاں دے رکھی ہے۔ یقین دلاتا ہو کہ ضلعی پولیس بشمول شہداء کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ضلعی پولیس اب پراپر پولیس بن چکی ہے اور جو مراعات صوبے کے دیگر پولیس کو حاصل ہے، ضلعی پولیس بھی ان مراعات سے مستفید ہو رہے ہے۔
ڈی آئی جی ملاکنڈ کا دورہ باجوڑ
You might also like