باجوڑ، ہیڈکوارٹر باجوڑ سکاؤٹس میں یوتھ کنونشن کا انعقاد، جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان،کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس سعد محمود، اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے شرکت کی۔ اس موقع پر باجوڑ کے نوجوانوں کو گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے تعلیم، نوجوانوں کے لیے مفت ای کامرس کلاسز، کھیلوں کے مقابلے، صحت ور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کو ان اقدامات سے مستفید ہونے کی ترغیب دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے امن و امان کے قیام اور کرپٹ عناصر کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات بیان کئیں۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس نے سیکورٹی اقدامات اور سکاؤٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے نوجوانوں کو مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا اور ڈپٹی کمشنر، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس، اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف عوام کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ علاقے کی ترقی اور امن و امان کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔