تین منشیات فروش گرفتار

0

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلعی پولیس متحرک۔ مختلف کارروائیوں میں تین منشیات فروش سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ایک ملزم گرفتار۔ مقدمات درج۔ مزید تفتیش جاری۔سرکل ڈی۔ایس۔پی اتمان سالارزئی شیر بہادر کی نگرانی میں حدود تھانہ اتمان خیل اور سالارزئی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایک شہری کے واٹس ایپ میسج پر ایس۔ایچ۔او تھانہ اتمانخیل راحت علی نے کارروائی کرکے علاقہ اتمان خیل ایلنئی نامی جگہ پر چھاپہ زنی کے دوران دو منشیات فروش مسمیان سعیداللہ اور ذاہد اللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بند باحوالات تھانہ کی گئیں جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ایک ملزم مسمی وحید گل کو بھی گرفتار کیا گیا۔منشیات کیخلاف ایک اور کامیاب کارروائی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سالارزئی بادشاہ الرحمن نے دوران ناکہ بندی کارروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش حمزہ خان کو گرفتار کرکے بند باحوالات تھانہ کیاگیا۔ جملہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کی گئیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.