32 برس تک خدمات انجام دینے والے سنیئر ٹیچر حاجی آمان اللہ کی ریٹائرمنٹ، اعزازی تقریب کے موقع پر بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہزاروں طلباء کی علم کی پیاس بجھانے والے حاجی آمان اللہ محکمہ تعلیم میں 32 برس تک خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ اس موقع پر نہ صرف محکمہ تعلیم کے افسران نے حاجی آمان اللہ کی علمی خدمات کو سراہا بلکہ اہلِ علاقہ نے بھی ان پر اپنی محبتیں نچھاور کیں اور انہیں اس شاندار طریقے سے رخصت کیا کہ استاد کے احترام کا حق ادا کردیا۔ ریٹائر ہونے والے ٹیچر صدر حاجی آمان اللہ ، سکول پہنچے آئے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ، طلبا نے ان پر پھولوں کی بارش کردی جب کہ اساتذہ نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ گورنمنٹ مڈل سکول چینہ گئی ماموند میں منعقدہ تقریب میں ڈی ای او باجوڑ شیرین زادہ ، ناظم اعلیٰ حاجی سید بادشاہ ، محکمہ تعلیم کے آفسران لودان شاہد ، نذیر ملاخیل ، عبدالرحمان ، نورمحمد سمیت علاقائی مشران ، سکولز کے پرنسپلز اور سینکڑوں اساتذہ کرام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او نے کہا کہ استاد قوم کا معمار ہوتا ہے ، جو قومیں اپنے اساتذہ کا احترام کرتی ہیں وہ دنیا پر حکمرانی کر تی ہیں۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے ٹیچر حاجی امان اللہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی پروفیشنل انسان ہیں جنہوں نے ہزاروں طلباء کے مستقبل کو سنوارا ، اس کے ساتھ وہ طویل عرصے تک آل ٹیچر ایسوسی ایشن باجوڑ کے صدر بھی رہے اور بہترین اور دلیرانہ انداز میں اساتذہ کا مقدمہ پیش کیا۔
اے ٹی اے صدر حاجی آمان اللہ ریٹائر
You might also like