ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فواد احمد کا فری شارٹ کورسز کے لئے اسکریننگ ٹیسٹس کا انعقاد۔
گرافک ڈیزائنگ اور مائکروسوفٹ آفس کے لئے الگ الگ اسکریننگ ٹیسٹ باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس خار میں منعقد کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مائیکروسافٹ آفس کے لئے کل 460 نے اپلائی کیا تھا جن میں 15 خواتین سمیت 130 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا۔ جبکہ گرافک ڈیزائنگ کے لئے 630 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا جن میں 10 خواتین سمیت 150 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا۔ اسکریننگ کے بعد 50-50 امیدواروں کو کورسز کے لئے منتخب کیا جائے گا جس کے بعد کورسز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا ۔ شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ غریب نوجوانوں کو سیکھنے کا بہترین مواقع میسر آئیں گے
فری شارٹ کورسز کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد
You might also like