باجوڑ۔عمرے ٹو لغڑئی روڈ کے ناقص تعمیر کا ایکشن لیا جائے

0

باجوڑ۔عمرے ٹو لغڑئی روڈ کے ناقص طرز تعمیر کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی تحصیل لوئی ماموند کے امیر حافظ غلام الرحمان اور تحصیل واڑہ ماموند امیر مولانا صاحب جان نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 35 سال بعد تعمیر ہونے والا عمرے ٹو لغڑئی روڈ پر جاری تعمیراتی کام نہایت ناقص ہے۔ روڈ کی کشادگی کم کردی گئی ہے، پرانے ملبے کو ہٹائے بغیر کام شروع کیا گیا ہے، میٹریل کا نہایت ناقص استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ماموند کے وفد کی ملاقات۔ ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی درخواست بھی دی ہیجس میں ٹیکنیکل اعتراضات کو اٹھایا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس اہم مسئلے پر متعلقہ ذمہ داران کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا فوری نوٹس لیں اور ٹھیکہ دار کو پابند بنائیں کہ وہ قانون کے مطابق درست کام کریں بصورت دیگر اقوام ماموند اس ناقص اقدام کے خلاف احتجاجی دھرنا دینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.