گورنمنٹ سکول میں درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر کے خلاف طلباء کا ایجوکیشن آفیسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0

صاحب آباد گورنمنٹ سکول میں درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر کے خلاف طلباء کا ایجوکیشن آفیسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
خیبرپختونخوا کے بندوبستی علاقوں کے بعد اب قبائل میں بھی سرکاری سکولوں کے طلبہ کو درسی کتب کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں یہاں کے سرکاری سکولوں میں تاحال پڑھائی شروع نہیں ہوسکی ہے سکولوں کے سربراہان نے کافی عرصہ قبل طلبہ کو درسی کتب نہ ملنے کی شکایت کردی تھی لیکن ایجوکیشن آفیسر نے مذکورہ معاملے پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا جس کے وجہ صاحب آباد گورنمنٹ سکول سمیت ایجنسی کے اکثر سکولوں کے طلبہ کو درسی کتابیں نہ مل سکی۔ جس کے خلاف بالآخر سکولوں کے طلبہ نے سول کالونی خار ایجوکیشن آفس کے سامنے ایجنسی ایجوکیشن آفسر اور دیگر متعلقہ آفسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ طلبہ کا کہناتھا کہ حکومت قبائلی علاقوں میں تعلیم کے نام پر جتنی سیاسی بیانات دیتی ہے اگر ایک فیصد بھی عملی اقدامات کیے جاتے تو آج ہم تعلیمی سال شروع ہونے کے کئی ماہ گذرنے کے باوجود ہمارا تعلیمی سال شروع نہیں ہوسکتا۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایجنسی ایجوکیشن آفسر سمیت فاٹا سیکٹریٹ میں تعلیم کے نام پر ڈھاکے ڈالنے والے رشوت خور افسروں کو فوری طور پر معطل کرکے ہمیں درسی کتب کی فراہمی کے احکامات جاری کیے جائیں۔تاکہ ہماراوقت ضائع ہونے سے بچ جائیں۔اب تک باجوڑ ایجنسی کے بیشتر سکولوں کو نئے نصاب پر مشتمل درسی کتب کی فراہمی کا سلسلہ مکمل نہیں ہوسکا ہے جس کے وجہ سے سرکاری سکولوں میں درسی کتب کے عدم دستیابی کے نتیجے میں اساتذہ کو نیا تعلیمی سال شروع کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.