ملک دیوالیہ ہونے والا تھا دوست ملکوں نے بچالیا۔ عمران خان

0

حکومت ملی تو 20 ارب ڈالر خسارہ تھا، دوست ملکوں نے دیوالیہ ہونے سے بچالیا،ذرایع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنسی گرنے سے منہگائی ہوئی جس پرحکومت کو برا بھلا کہا گیا لیکن آج صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا فیصل آباد میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام کو گھر بیٹھے سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور مقامی حکومتوں کا ایسا نظام لارہے ہیں جس سے عوام خوش ہوں گے، مقامی حکومتوں کے نظام میں ہرشہر کے میئر کا براہ راست الیکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی فنڈ سے شہر ٹھیک نہیں ہوسکتے ، لاہور پر پیسہ خرچ کیا تو باقی شہر پیچھے رہ جائیں گے۔معیشت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان پر تاریخی قرضے چڑھے ہوئے ہیں، حکومت میں آئے تو 20 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا لیکن دوست ملکوں نے مدد کی جس سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں روپے کی قدر کو مصنوعی طورپربرقراررکھ کر نقصان کیا گیا، کرنسی گرنے سے منہگائی ہوئی جس پر حکومت کو برا بھلا کہا گیا لیکن آج صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے پاکستان کی درآمدات بڑھیں، سرمایہ کاروں، بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر کام جاری ہے، برآمد کنندگان کو مراعات دینے سے برآمدات بڑھنے لگی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.