تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلے رھیں گے. نوررحمان

0

 بٹخیلہ میں پرائیویٹ ایجوکیشن نٹ ورک (PEN ) ملاکنڈ کے زیر اھتمام سکولز بندش کی خلاف پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاج کیا گیا. احتجاج میں باجوڑ سمیت پوری ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے عھدیداران نے شرکت کی. احتجاجی مظاہرے سے پین باجوڑ کے صدر نوررحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تعلیمی اداروں کے بندش کے حوالے سے جو اعلان کیا ھے ھم اس کو مسترد کرتے ھیں اور انشاءاللہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلے رھیں گے. تمام اضلاع کے صدور نے سکولز بندش کے حوالے سے حکومتی فیصلہ مسترد کیا. اخر میں امجد علی شاہ سینئر نائب صدر پین خیبر پختون خواہ نے کہا کہ ھم حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی سلسلے کو جاری رکھیں گے اور ملاکنڈ ڈویژن کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلے رھیں گے انشاءاللہ اور ساتھ ساتھ احتجاج بھی جاری رھے گا اس وقت تک جب تک حکومت اپنا فیصلہ واپس نہ لے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.