راولپنڈی کے بعد لاہور میں بھی میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔ میٹرو بس ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا اور کلمہ چوک فلائی اوور پر میٹرو بس سروس روک دی گئی۔ اس دوران مسافروں کو بسوں سے اتر کر پیدل جانا پڑا۔انچارج میٹروبس کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہیں دے دی جائیں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی میں بھی میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا تھا۔