یکم دسمبر سے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم دسمبر سے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ نومبر کے وسط کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یکم دسمبر سے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پیٹرولیم لیوی میں کمی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار بھی رکھ سکتی ہے، حکومت فی لیٹر پیٹرول اورڈیزل پر 30، 30 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔خیال رہے کہ 2 ہفتے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔