کوفے کے راستے پر چلنے والا کبھی مدینہ نہیں جاسکتا۔بلاول بھٹوزرداری

0

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے جلسے سے قبل گرما گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں اور دیگر کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیا ہے۔  اپنی ٹوئٹ میں بلاول کا کہنا تھا کہ کوفے کی سیاست سے مدینے کی ریاست نہیں بن سکتی۔خیال رہے کہ گزشتہ رات پولیس نے علی قاسم گیلانی کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے انہیں ایک ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.