پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کے پی حکومت

0

خیبرپختونخوا حکومت نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پشاور جلسے کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پی ڈی ایم کا پشاور میں جلسہ 22 نومبر کو رنگ روڈ پر ہوا تھا اور صوبائی حکومت   کی جانب سے جلسہ منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔مقدمہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ضلعی صدور اور ذمہ داروں کے خلاف درج کیاگیا جبکہ ایف آئی آر تھانہ پہاڑی پورہ میں ایپی ڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ کے تحت کاٹی گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی اجازت نہ دینے کے باوجود جلسہ کیاگیا، اسلحہ کی نمائش کی گئی اور بغیر اجازت ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے جلسے کیلئے پشاور کے دلزاک چوک رنگ روڈ پر اسٹیج سجایا  تھا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی تھی۔ جلسے میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری سمیت اپوزیشن اتحاد کی اعلیٰ قیادت موجود تھی۔ دوسری جانب ملتان میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے قبل ہی سیاسی گرما گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے اور صورتحال کشیدہ ہوتی جارہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.