نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ امریکیوں کو کورونا ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ ویلمینگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا میں کورونا کی ویکسی نیشن لازمی نہیں ہوگی اور کسی بھی شہری کو مجبور نہیں کیا جائے گا کہ وہ ویکسین لگوائے۔نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ اس بات کی بھی توقع کرتے ہیں کہ 20 جنوری کو صدر کی حلف برداری کی تقریب کورونا وائرس کے باعث پرہجوم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکربطور صدر ہر وہ چیز کروں گا جس سے لوگوں کی درست چیزیں کرنے کے لیے حوصلہ افزائی ہو اور جب لوگ اچھی چیز کریں تو اس کا اظہار کریں کیونکہ یہ اہمیت رکھتا ہے۔