کورونا اور بنی گالا سے بیماری کو بھگا کر دم لیں گے: رانا ثنااللہ

0

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ آپ کورونا سمیت جہاں مرضی چھپیں لیکن ہم بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔  دلوانےکےلیےکئی لوگوں کو پکڑا گیا لیکن انہوں نےکہا رانا ثنا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں، ان تمام لوگوں نے پوچھ گچھ میں میرےحق میں بات کی۔ لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ ارشد ملک صاحب فوت ہو چکے، اب ان کے حوالے سے بات نہیں کرنی چاہیے، یہ لوگ ارشد ملک جیسے جج تیار کرتے ہیں، اسپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا،یہ لوگ پوری دنیا میں میری ایک روپے مالیت کی جائیداد منظرعام پر نہیں لا سکے، میرا تو قومی اسمبلی کا اکاؤنٹ تک منجمد کر دیا گیا ہے۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ 13 دسمبر کو انشا اللہ لاہور میں جلسہ ضرور ہوگا، آپ کورونا سمیت جہاں مرضی چھپیں، ہم آپ کو جیل بھیج کردم لیں گے، ہم بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے پر اسمبلیوں سے استعفوں کےآپشن پرعمل کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا کورونا ہے جو جلسوں سے پہلے آتا ہے اور بعد میں بھاگ جاتا ہے، گوجرانوالہ اور ملتان کے جلسے ہوگئے تو کورونا وہاں سے بھاگ گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.