خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 7 اموات کے واقعے پر ڈاکٹر سمیت7 ملازمین کو فوری معطل کردیاگیا۔ پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بروقت آکیسجن نہ ملنے پر 7 مریض انتقال کرگئے۔وزیراعلیٰ نے واقعے پر نوٹس لیا تھا جس پر اسپتال ڈائریکٹر نے ابتدائی رپورٹ چیئرمین انکوائری کمیٹی کو بھیج دی جس کے بعد فوری طور پر ڈاکٹر سمیت 7 ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹر فرحان اور ڈاکٹر سعود اسلام ملک پر مشتمل کمیٹی تحقیقات کررہی ہے جو کل اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔