لاہور میں جلسہ کیوں کرتے ہو؟ ن لیگ کے رہنماؤں پرمقدمہ درج

رہنما ن لیگ
0

لاہور میں جلسہ کرنے پر مسلم لیگ ن کے 18 مرکزی قائدین سمیت 500 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ شیرا کوٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان میں ایاز صادق، جاوید لطیف، خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود، عطا تارڑ، مہر اشتیاق، مہر شبیر ہیرو، شہباز غوث اور ملک آصف اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی، حکومت کے خلاف لوگوں کو اکسانے، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور 16 ایم پی او کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک مقدمے میں نامزد کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مینار پاکستان پر 13 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے کی غرض سے  4 دسمبر کو گلشن راوی میں جلسہ کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.