رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ رہنما پیپلزپارٹی نے استعفیٰ بلاول کو پیش کردیا

0

آغا رفیع اللہ کا کہنا ہے کہ قیادت کے حکم پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کردیا۔آغا رفیع اللہ کا کہنا ہے کہ قیادت کے حکم پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔ آغا رفیع اللہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 ملیر کراچی سے پیپلزپارٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں، جمہوریت کی بحالی اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی جدوجہد میں شریک ہونے پر فخر ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.