پی ڈی ایم کے رہنما رانا ثنا اللہ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پولیس

0

لاہور پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 13 دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذہبی، سیاسی قائدین بالخصوص ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔  لاہور پولیس کے مراسلے میں رانا ثنا اللہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں، کورونا اور سیکیورٹی کے خدشے پر ریلیاں اور کارنر میٹنگز کو منسوخ کردیں۔ اُدھر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں کبھی کسی سیاستدان کو ایسا تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا گیا، حکومت سیکیورٹی فراہم کرنے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ خیال رہے کہ 13 دسمبر کو پی ڈی ایم نے لاہور کے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس کی میزبانی پاکستان مسلم لیگ ن کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.