اپوزیشن آئیں اور استعفے دیے میں الیکشن کراؤں گا: عمران خان کا اعلان

0

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے اسمبلیوں سے ممکنہ استعفوں کی دھمکی پر اعلان کیا ہے کہ میں اپوزیشن سے زیادہ پر اعتماد ہوں اور انہوں نے استعفے دیے تو الیکشن کرادوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات کی اور ملکی حالات پربریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ لاہورجلسے کی اجازت نہیں دی لیکن روکیں گے بھی نہیں، کورونا کو عام آدمی اور اپوزیشن سنجیدہ نہیں لے رہی۔ استعفوں سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ میں اپوزیشن سے زیادہ پر اعتماد ہوں، اپوزیشن ہمیں الجھاناچاہتی ہے جو جو استعفیٰ دے گا، اس حلقے میں ضمنی انتخابات کرادیں گے، استعفے دینا اپوزیشن کا حق ہے تاہم این آر او اور کرپشن کے علاوہ حکومت اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کوآج ختم کردیں، اپوزیشن اسمبلیوں میں آکربیٹھ جائےگی، کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنے دی رہی لیکن یہ نظام چلےگا، ہمیں پتاہےکہ مشکل وقت ہے لیکن مجھے یہ بھی پتاہےکہ جیت میری ہوگی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.