وزیراعظم عمران خان نے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ناجائز دولت کو ہدف بنانے سے متعلق عزائم کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کے حوالے سے منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کےعزائم کا خیرمقدم کرتاہوں’۔ وزیراعظم کاکہنا تھاکہ ترقی پذیر ممالک بدعنوان اشرافیہ کے ہاتھوں مفلسی کےگھاٹ اتارے جارہے ہیں اور یہ اشرافیہ منی لانڈرنگ کے ذریعے دولت امیر ملکوں اور ٹیکس چوری کے پیسے غیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتی ہے۔وزیراعظم کے بیان کے ردعمل میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب نےکہا ہے کہ عمران خان جو بائیڈن کی چاپلوسی کے بجائے علیمہ باجی کی بیرون ملک جائیدادوں کا راز قوم کو بتائیں ، جو بائیڈن کے بیان پر خیرمقدم سے پہلے فارن فنڈنگ کیس کا جواب دیں۔ مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ عمران خان آٹا چینی چوری میں آپ کی ناجائز دولت نہیں چھپے گی ، عمران خان بتائیں کہ بنی گالہ محل، زمان پارک اور آپ کی پرتعیش زندگی کے پیچھے کس کس کا مال ہے؟