PSLکے بعد اب KPLکا شاندار آغازہوگا

0

پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا آغاز کردیا۔کشمیرپریمیئر لیگ کا آغاز  پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے کیا گیا ہے اور لیگ میں 6 ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔ٹیموں میں مظفر آباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، کوٹلی پینتھرز، راولاکوٹ ہاکس، باغ اسٹیلیئنز اوورسیز وارئیرز شامل ہیں جبکہ لیگ کے میچز یکم اپریل سے ہوں گے۔اسلام آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے بنا نامکمل ہیں، کشمیر کے لوگ پاکستان کے لوگوں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ہمشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ہے، ہمیں آزاد کشمیر سے بے پناہ ٹیلنٹ ملے گا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفری کا کہنا تھا کشمیر کو اسپورٹس کے نقشے پر لے کر آرہے ہیں، پاکستان کا ٹیلنٹ کشمیر پریمیئر لیگ میں ابھر کر سامنے آئے گا جبکہ مستقبل میں ویمن پریمیئر لیگ بھی متعارف کروائی جائے گی۔کے پی ایل کے برینڈ ایمبیسڈر اور معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا جیسے پی ایس ایل کے لیے خوش تھا ویسے ہی کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے خوش ہوں، اس لیگ کے ذریعے پوری دنیا میں کشمیر کا اچھا امیج جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.