سینٹ الیکشن کو دھاندلی کے نظر نہیں کرنے دینگے۔ ن لیگ اور پی پی پی کا اتفاق

0

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز  سے ٹیلیفونک  رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبالہ خیال کیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےکامیاب جلسوں کے بعد حکومت کی بوکھلاہٹ اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیےکے مطابق دونوں رہنماؤں نے سینیٹ کے آئندہ انتخابات کےمتعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیااور اتفاق کیاکہ سینیٹ میں کسی کو ایسے غیر آئینی ہتھکنڈے دہرانے نہیں دیں گے۔ دونوں رہنماؤں کاکہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن کو 2018کے عام انتخابات نہیں بننے دیں گے۔ اس موقع پر بلاول نے مریم نواز کو 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.