وزیراعظم نے اپنا گھر تو قانونی بنالیاہے لیکن غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر پھیر دیا۔ سراج الحق

0

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بھی بند گلی میں داخل ہوگئی ہے اور  سونامی بھی بند گلی میں داخل ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس بھی ختم ہوگا، سیاسی وائرس بھی ختم ہوگا،کابینہ ارکان کی تعداد 50 سے بھی بڑھ گئی ہے،خود بھی معلوم نہیں کون ان کا وزیر ہے کون مشیر،سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنا گھر تو قانونی بنالیاہے لیکن غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر پھیر دیا۔انہوں نے کہا کہ1971 سے آج تک ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، سیاستدان مل کر بیٹھیں اور آئندہ انتخابات کا شفاف انعقاد یقینی بنانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں۔گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایک سیاسی وائرس ہے، آج عمران خان اعتراف کرتے ہیں کہ تیاری نہیں ہے، انہیں تیاری کیلئے دوبارہ پرائمری اسکول میں بٹھایا جائے،  پی ڈی ایم ایک رنگ رنگیلا اتحاد ہے جس کا کوئی لیڈراور کوئی سمت نہیں ہے، جماعت اسلامی سیاسی بریانی کا حصہ نہیں بنے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.