امیتابھ بچن طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل

0

امیتابھ بچن طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل

۔—فائل فوٹو۔

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

امیتابھ بچن کئی دن سے کمر اور گردن کے درد میں مبتلا تھے اور معمول کے مطابق چیک اپ کے لیے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کو نظام انہضام میں میں دشواری کا سامنا تھا۔ اسپتال یا ان کے خاندان کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

بگ بی اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ایک ’102 ناٹ آؤٹ‘ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن متعدد بار کئی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔

امیتابھ بچن 1982 میں فلم ’قلی‘ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے تھے جہاں دوران علاج خون کی تبدیلی سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے تھے اور اب تک ان کے 75 فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.