وزیراعظم عمران خان نے سوالوں کے جواب فون پر دیے

0

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بڑے ڈاکوؤں نے اکٹھے ہو کر یونین بنا لی ہے اور یہ ڈاکو ڈھائی سال سے مجھ پر پریشر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان چوروں کو این آر او نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے آج عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔اس  دوران مختلف سوالوں کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑے ڈاکوؤں نے اکٹھے ہو کر یونین بنا لی ہے، یہ ڈاکو ڈھائی سال سے مجھ پر پریشر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، سابق صدر جنرل مشرف نے سب سے بڑا ظلم انھیں این آر او دے کر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت حکومت پہلے ایک لاکھ گھروں پر فی گھر تین لاکھ روپے سبسڈی دے گی، عوام کو درپیش مشکلات کا پورا احساس ہے،  مہنگائی میں کمی کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی سیٹ اپ سے صوبے کو نقصان پہنچا، اس سیٹ اپ میں پیسہ اوپر سے نیچے نہیں جا پایا، ہم نے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے، وہاں بلدیاتی انتخاب بھی کرائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت میں سیرت کا مضمون پڑھائیں گے اور بتائیں گے کہ ریاست مدینہ کیا ہوتی ہے جبکہ کورونا ویکسین پہلے ہیلتھ ورکرزپھر 60 سال سے اوپر افراد کو لگائی جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت میں گرڈ اسٹیشن بنائیں گے، چھوٹے چھوٹے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ لگائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.