باجوڑ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

0

باجوڑ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر افتتاح کیا ۔ضلع باجو ڑ میں چارروزہ انسداد پولیو مہم کے دوران دو لاکھ اٹھائیس ہزارتین سو بہتر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، انتظامیہ نے پولیو ٹیموں کے حفاظت یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کرلی ہیں ۔ پولیو مہم کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ صحت باجوڑکے سربراہ ( سرجن باجوڑ) ڈاکٹروزیر خان صافی نے کہا کہ محکمہ صحت نے چار روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلی ہیں ۔ انھو ں نے بتایاکہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے عمر کے دو لاکھ اٹھائیس ہزارتین سو بہتر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے کل 710 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 657 موبائل ۔41 فکسڈ۔ اور 12ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔اس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.