سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف لانگ مارچ 26 مارچ کو شروع ہوگا۔ پی ڈی ایم

0

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا آغاز26 مارچ کو ہوگا اور 30 مارچ کو منزل مقصود تک پہنچے گا۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے امیدوار کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا،کمیٹی میں طاہر بزنجو، راجہ پرویز اشرف، حافظ عبدالکریم، میاں افتخار، جہانزیب جمالدینی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ اعتماد کا ووٹ اور قومی اسمبلی کا بلایا گیا اجلاس غیر آئینی ہے ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یہی رویہ رہا تو تمام حقائق سامنے لانے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام ناجائز حربے استعمال کررہی ہے اور دوسری طرف پرلے درجے کے احمقانہ اقدامات بھی کررہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.