کورونا کے پیش نظر شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز کے پیش نظر اسکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات ،ویکسی نیشن پر پیشرفت اور قومی ویکسین کی حکمت عملی کے بارے میں غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ این سی او سی میں ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا گیا  اور فورم نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی آج  9 مارچ کے اجلاس میں اسکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظر ثانی کرے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سینماؤں، شادی ہالوں میں تقریبات اور ریسٹورینٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر غور شروع کردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.