بجلی مہنگی کرکے گردشی قرضہ ختم کرنے کی منظوری۔ وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرکے گردشی قرضہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 مارچ کو کابینہ توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی جس میں کابینہ توانائی کمیٹی نے گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان کے تحت آئندہ سوا 2 سالوں میں گردشی قرضےکا بہاؤ صفر پرلاناہے، مالی سال 2022-23 تک گردشی قرضے میں اضافے کو صفر کیا جائے گا۔گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان کے تحت سوا 2 سال میں بجلی مرحلہ وار 4 روپے 60 پیسے تک مہنگی ہوگی جس سے صارفین پر سوا 2 سالوں میں مرحلہ وار 1060 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔