حلقہ این اے 41 تحصیل ماموند میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری
حلقہ این اے 41 تحصیل ماموند علاقہ نختر میں ایک بڑا شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں پورے نختر گاؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سید اخونذادہ چٹان کے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔انیس خان نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ ایم این ایز نے تحصیل ماموند کو دانستہ طور پر پسماندہ رکھا ہے۔ تحصیل ماموند کے سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ سکولز اور بنیادی مراکز صحت کی حالت بدتر ہیں۔ بجلی نہ ہونے کے برابر ہے۔ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر تحصیل ماموند کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کریں گے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے انفارمیشن سیکرٹری شہاب الدین شہاب ، سید اخونزادہ چٹان کے فرزند سید حیدر علی شاہ نے بھی خطاب کیا اور علاقے کے عوام کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
سابقہ ایم این ایز نے تحصیل ماموند کو دانستہ طور پر پسماندہ رکھا ہے۔ انیس خان
You might also like