جماعت اسلامی کا صدر مقام خار میں عظیم الشان انتخابی جلسے کا انعقاد، 25 جولائی کو جماعت اسلامی باجوڑ میں کلین سویپ کریگی ، عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے جُڑی ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی نے فاٹا اصلاحات میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا باجوڑ میں جلسہ عام سے خطاب
جماعت اسلامی باجوڑ نے انتخابی سلسلے کے اہم مرحلے میں اپنی سیاسی طاقت کے اظہار کیلئے خار گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا۔جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، صوبائی امیر سینٹر مشتاق احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔جلسے میں کارکنوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور مشتاق احمد خان نے کہا کہ باجوڑ کے دونوں حلقوں کے ٹکٹ مولانا فضل الرحمان کی مشاورت سے جاری کیے ہیں۔ باجوڑ کے حلقہ این اے 40 کیلئے سردار خان جبکہ حلقہ 41 کیلئے قاری عبدالمجید کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں اس سلسلے میں ہمیں دھوکہ دیا جا رہا ہے اور انشاء اللہ عنقریب اس کا کوئی حل نکل آئے گا۔ انہوں کہا کہ باجوڑ میں آج جماعت اسلامی کا یہ جم غفیر دیکھ کر دعویٰ کرتا ہوں کہ 25 جولائی کو دونوں حلقوں پر جماعت اسلامی کلین سویپ کریگی،انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے عوام کی امید یں جماعت اسلامی سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فاٹا اصلاحات میں بڑی قربانی دی دونوں حلقون پر جیت کیلئے پر امید ہو۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں ماضی کے ایم این ایز نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔باجوڑ میں جماعت اسلامی کے دونوں امیدوار قاری عبدالمجید اور حاجی سردار خان دونوں امین وصادق ہیں قوم کے لیے یہ منتخب نمائندے بن کر حقیقی معنوں میں خادمین کا رول ادا کریں گے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر صاحبزادہ ہارون رشید ، سراج الدین خان ، امیدوار قومی اسمبلی حاجی سردار خان ، قاری عبدالمجید نے بھی خطاب کیا۔
جماعت اسلامی نے فاٹا اصلاحات میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق
You might also like