جمعیت علمائے اسلام فاٹا صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 13 جون جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ مفتی محمود مرکز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر جے یو آئی فاٹا ممبر قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور نے کی۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام فاٹا کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرشید , مفتی اعجاز شینواری, حاجی احمد سعید, مولانا میرزاجان, مولانا رفیع الدین , مولانا عبداللہ حقانی, حاجی عطاء اللہ شاہ, حاجی سلطان محسود , مولانا محمد عارف حقانی , مولانا محمد رومان , حافظ فرھادعلی , مولانا رفیق اورکزئی , مولانا عصمت اللہ, قاری جھاشادہ افریدی , مولانا خالدجان داوڑ اور سالار مولانا احسان اللہ شریک ہوئے۔جبکہ اجلاس کا ایجنڈہ مولانا عبدالرشید صاحب نے پیش کیا ۔ طویل غور و حوض کے بعد مندرجہ ذیل فیصلے ہوئے۔
1:- جمعیت علماء اسلام فاٹا پی ڈی ایم کے تحت 4 جولائی سوات جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرے گی۔
2:- مجلس عاملہ آرکان کی طویل غور وحوض و مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ عنقریب جے یو آئی فاٹا کے زیراہتمام "فاٹا سیمینار” منعقد کرے گی۔ جس میں قائدِ ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمٰن کے علاوہ فاٹا کے تمام طبقات کے نمائندے شریک ہونگے۔۔ جس میں فاٹا کے بنیادی مسائل پر نتیجہ خیز تفصیل سے بات چیت ہوگی۔
3: مفتی عبدالشکور صاحب کی سربراہی میں مولانا عبدالرشید ، الحاج احمد سعید،مفتی محمد اعجاز شینواری پر مشتمل ایک کمیٹی فاٹا کے موجودہ امن وامان کی ابتر صورتحال ،جاری ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مسائل پر بہت جلد قائدجمعیت کے ساتھ ملاقات کرکے آگے کا لائحہ عمل بنائے گی۔
4: فاٹا سیمینار سے پہلے جمعیت علماء اسلام فاٹا مجلس شوریٰ کا اجلاس بلایا جائے گا ۔
5: جانی خیل میں جاری دھرنے کی جمعیت علماء اسلام بھرپور حمایت اور یکجہتی کرتی ہے اور ہرقسم تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ نیز جے یو آئی فاٹا ابھی تک حکومت کی جانب سے قابل افسوس رویہ اور نالائقی کی بھی بھرپور مذمت کرتی ہے۔
6: 27 جولائی بروز اتوار ظہر 2 بجے تنظیم انصارالاسلام فاٹا کا اجلاس بلایا گیا ہے ۔ جس میں امیر جے یو آئی فاٹا مفتی عبدالشکور اور جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرشیدخصوصی شرکت کریں گے۔