جوہر ٹاؤن دھماکہ "تحقیقات”سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ دہشت گردی کی اس کاروائی میں بھی براہ راست بھارت ملوث ہے جس کے ٹھوس شواہد بھی مل چکے ہیں۔چند روز قبل میں نے اپنے کالم "پاکستان میں حالیہ بھارتی دہشت گردی "میں یہ بات پورے وثوق کے ساتھ تحریر کی تھی کہ دہشت گردی کی اس کاروائی میں بھی حسب روایت بھارت اور اسکے حواری ممالک امریکہ اور اسرائیل شامل ہیں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری،مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے دنیا کو لاہوردھماکے اور اس میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت پیش کئے اور مودی سرکار کی دہشتگرد کاروائیوں کو ساری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن دھماکہ تفتیشی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے سائبر اٹیک کیے جس دن دھماکہ ہوا اس دن ہزاروں انویسٹی گیشن انفراسٹرکچر پر سائبر حملے ہوئے۔بھارت کب تک کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے الزام لگاتا رہے گا،یہ کیسا ڈرون حملہ تھا جو بھارت میں ہوا اور نقصان بھی نہیں ہوا۔پاکستان کی کوشش آخر تک یہی رہے گی کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل ہو اور افغانستان میں خانہ جنگی کی صورتحال نہ ہو ادھر امریکہ افغانستان میں ذلیل ورسوا ہوکر واپس جانے پر مجبور ہوا۔امریکہ نے اپنی اجاراداری کو قائم رکھنے کے لیے پاکستان سے اڈوں کا مطالبہ کیا جس پر مرد حُر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکہ کو اڈے دینے سے انکار کردیا اور امریکہ بھارت کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے،امریکہ،بھارت کا اصل ہدف اور نشانہ ہمیشہ سے پاکستان ہی رہا ہے ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا کہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بھارتی شہری ہے اور اسکا تعلق بھارتی ایجنسی راء سے اس وقت تمام ملزمان حراست میں ہیں۔بھارت نے دہشتگرد حملوں کے لیے تیسرے ملک کے ذریعے مالی معاونت کی ہے۔کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پوری دنیا واقف ہے مگر اس وقت خود کو انسانی کے علمبردار کہلوانے والا امریکہ خاموش کیوں ہے۔بھارت پچھلے 73سالوں سے کشمیر کے معاملے میں ہٹ دھرمی سے کام لے رہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو جوتے کی نوک پر رکھے ہوئے ہے مگر اس کے باوجود بھی امریکہ ہمیشہ سے بھارت کا ساتھ دیتا آرہا ہے ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی منطق سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی زد میں بھی رہے اور گرے لسٹ میں بھی۔حافظ محمد سعید کے جوکہ اس وقت پابند سلاسل ہیں انکے گھر کے باہر دھماکہ کروانے مقصد ملک میں افراتفری اور انتشار کو پھیلانا تھا۔الحمدللہ دشمن اس مقصد میں ناکام ہوا ہے اور مزید بھی کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔بھارت نے پاکستان کی سا لمیت کیخلاف پروپیگنڈہ وار شروع کر رکھی ہے۔ پلوامہ ڈرامہ، ارنب گوسوامی کا چیٹ گیٹ سکینڈل، اسلحہ کی دوڑ اور گلگت بلتستان کوفتھ جنریشن وارکا ہدف بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انکشاف گلگت بلتستان کے نوجوان مہدی شاہ رضوی کے وطن مخالف بیانیے کیلئے استعمال ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرناہے۔مہدی شاہ رضوی نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انٹرنیشنل فورمز، مافیاز کے اکسانے اور لالچ پر ہی ان کے والد حیدر شاہ رضوی نے بھی پاکستان مخالف بیانیہ اختیار کیا۔ مہدی شاہ کے مطابق اٹلی میں امجد مرزا نے گلگت بلتستان کو انڈیا کا حصہ قرار دیتے ہوئے اشتعال دلا کر پاکستان کے خلاف مظاہرے کرنے