ڈائریکٹر سپورٹس مرج ڈسٹرکٹ پیر عبد اللہ کا ضلع باجوڑ کا ایک روزہ دورہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سپورٹس مرج ڈسٹرکٹ پیر عبد اللہ نے گزشتہ روز ضلع باجوڑ کا ایک روزہ دورہ کیا اس موقع پر ان کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ مفتاح الدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبد اللہ شاہ نے ملک شاہ جہاں سپورٹس کمپلیکس ماموند کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سپورٹس کمپلیکس پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔یادرہے کہ ڈائریکٹر سپورٹس مرج ڈسٹرکٹ پیر عبد اللہ شاہ کا یہ ترقیاتی کاموں کے لیے دوسرا دورہ ہیں۔ پیر عبد اللہ شاہ کے دور میں ضم شدہ اضلاع میں ریکارڈ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔باجوڑ کے سپورٹس حلقوں نے پیر عبد اللہ شاہ کے سپورٹس کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کے دور میں جو کام شروع ہیں اور ہوئے ہیں وہ لائق تحسین ہے