حلقہ این اے 41 کے نامزد امیدوار گل ظفر باغی کا سلارزئی بر گمبٹ میں سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ۔ عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا۔منعقدہ جلسے میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علاقے کے عوام نے گل ظفر خان باغی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آنے والے الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گل ظفر خان باغی نے کہا کہ ہم جیت کیلئے پُرعزم اور خانیزم اور ملکیزم سے مقابلے کے لے تیار ہیں۔ اب ہمارا راستہ کوئی قوت نہیں روک سکتا۔ ہم 25 جولائی کو تبدیلی کا سورج طلوع ہوتا دیکھ رہے ہیں